کورنگی پولیس کی کارروائی، 02 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی پولیس نےموٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیا، کم عمر چوروں نے لانڈھی کورنگی سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں سے 100 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے. ملزمان میں حمزہ اور دانیال شامل ہیں. ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے. ملزمان کی نشاندہی پر مزید چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی جائیں گی، ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے چند ہزار روپے کے عوض آگے فروخت کردیتے تھے. چوری شدہ موٹرسائیکلیں اندرونِ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں فروخت ہونے کا انکشاف، ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے