تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سینیٹر امام الدین شوقین

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں سینیٹر امام الدین شوقین، پیر صبغت اللہ شاہ شہید بوائز ڈگری کالیج سانگھڑ میں پوزیشن ھولڈر طلبہ میں تقسیم انعامات تقریب منعقد کی گئی. جس میں مہمان خصوصی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، سینیٹر و چیئرمین آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ سوشل کمیٹی ملک امام الدین شوقین تھے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امام الدین شوقین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنے سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کریں اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ طلبہ کو دور جدید کی تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار اس وقت کے حالات سے نمٹ سکیں اور ہمارا معاشرہ ترقی پاسکے. اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے تعلیمی ماہر پروفیسر نواز کنھبر نے کہا کہ ہمارے طلبہ باصلاحيت اور ذھین ہیں بس ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک امام الدین شوقین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ اور فروغ تعلیم کے ہمیں وقت دیا. کامیاب اور پوزیشن ھولڈر طلبہ میں شیلڈ، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے. اس موقع پر طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے، ٹیبلو اور طلبہ کی جانب سے مختلف ایٹم پیش کئے گئے. تقریب میں طلبہ کے والدین سمیت سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی.