ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے سندھ کے صنعتی زونز کا انفراسٹرکچر بہتر کیا جارہا ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) صوبائی وزیر برائے صنعت و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ کے صنعتی زونز میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جارہا ہے۔ 27 کروڑ روپے کی لاگت سے سائٹ ایسوسیشن کراچی کی سڑکوں کو بہتر کررہے ہیں۔ سائٹ کے علاقے میں فائر اسٹیشن کو فعال کرنے کے لیے مطلوبہ اسٹاف فراہم کیا جائیگا جبکہ سائٹ ایسوسیشن کراچی کے لیے دو فلائی اوور کی منظوری دی جا چکی ہے۔ یہ بات آج اُنہوں نے سائیٹ ایسوسیشن کراچی کے دورہ کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر سیکریٹری صنعت تجارت عبد الرشید سولنگی اور ایم ڈی سائٹ طارق کھوکھر بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ سائیٹ ایسوسیشن کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر کو سائیٹ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کے حکومت سندھ نے سائٹ کے علاقے میں 27 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کروائی۔ سندھ کے صنعتی زونز میں ایک ارب روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کے سائٹ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں سائٹ ایسوسیشن کے عہدیداروں کی شمولیت یقینی بنائی جائیگی۔ صنعتی زونز میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔صنعت کاروں کے تعاون کے بغیر صوبے میں ترقی ممکن نہیں۔ صوبائی وزیر برائے صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا جامع منصوبہ بھی دیا جارہا ہے۔ سندھ کو اگر اپنے حصے کا شیئر دیا جائے تو کراچی کی صنعت مزید ترقی کرے گی۔ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے۔ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتکار پریشان ہیں وفاقی حکومت اس مسئلہ کے حل کے لیے اقدامات کرے۔