لاہورپولیس کے شیخوپورہ میں چھاپے، 50 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) شیخوپورہ میں بھی لاہور پولیس کے چھاپے، پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں گرفتاریاں زمان پارک توڑ پھوڑ اور پرتشدد کیس میں ملنے والی تصاویر اور وڈیوز کی بنیاد پر کی گئی ہیں، شیخوپورہ میں سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ شکیل عطاءورک کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔