چیئرمین لاہور ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری محمد رمیض بثر کے زیر اہتمام کبڈی ٹاکرا کا انعقاد

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین لاہور ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری محمد رمیض بثر کے زیر اہتمام کبڈی ٹاکرا کا انعقاد کیا گیا۔ایئر فورس اور الجنت ہومز کی ٹیم آرمی کے درمیان  کھیلے گئے کبڈی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد الجنت ہومز کی ٹیم آرمی نے میچ جیت لیا۔میچ کے مہمان خصوصی کوآرڈینیٹر برائے مذہبی ہم آہنگی برائے وزیراعظم پاکستان حاجی شبیر عثمانی، معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان رانا مبشر اقبال تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں سابق چیئرمین یونین کونسل پنجو رانا عبدالغفار، مسلم لیگی رہنما طارق علی بھٹی، سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن خالد گھمن، جاوید بھٹہ، عابد گجر،  ملک نشان ڈسٹریبیوٹر پیپسی کولا قصور چوہدری محمد اختر، محمد جاوید،چوہدری مشتاق، حاجی نوید جٹ، چوہدری حاجی رزاق جٹ، چوہدری مستقیم چھینا، راشد سرور،  سابقہ کونسلر رضوان چیئرمین نتھی نیوز چینل افتخار نتھی، چیف آرگنائزر چوہدری محمد سعید بٹر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ چوہدری محمد رمیض بٹر اور ان کی ٹیم نے مہمان خصوصی حاجی شبیر عثمانی، رانا مبشر اقبال اور دیگر مہمانوں کا گراؤنڈ میں پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور مالائیں پہنائی۔ کبڈی میچ کو کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدے داروں  سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہزاروں کبڈی کے شائقین نے میچ دیکھا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی حاجی شبیر عثمانی اور رانا مبشر اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ونر ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین کبڈی ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن چوہدری محمد رمیض بثر  علاقے میں کبڈی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور کھلاڑیوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کر رہے ہیں اور ہم ان کے اس جذبے کو سراہتے ہیں۔