نواب شاہ، ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کا رمضان بچت بازار کا دورہ

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن عبدالعلیم لاشاری نے گندم کے مقرر کردہ سرکاری ٹارگٹ کے حصول، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کے لیے ڈویژن کے حدود سے باہر گندم کی منتقلی پر 90 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے کمشنر نے ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے لیٹر کے ذریعے گذارش کی گئی تھی کہ ان کے اضلاع میں گندم کی خریداری مہم شروع ہوگئی ہے جس کے احداف کے حصول کے لیے محکمہ خوراک کو پابند بنایا گیا ہے جبکہ گندم کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اس لئے ڈویژن میں گندم کی منتقلی کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کیا جائے جس پر کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن عبدالعلیم لاشاری نے حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والے اختیارات کے تحت ڈویژن کی حدود سے باہر گندم کی منتقلی پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 90 روز کے لیے پابندی عائد کی ہے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حد کی پولیس کو کاروائی کے لیے سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کے اختیارات دئے گئے ہیں۔