بند روڈ، جوتے بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی،07 افراد زخمی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) بند روڈ پر واقع جوتے بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی سے سات افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بند روڈ پر جوتے بنانے کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے تیزی سے فیکٹری کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی لپیٹ میں آکر سات افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ریکسیو ٹیموں نے ہسپتال نے منتقل کردیا۔ ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیموں کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔