کراچی کے شہریوں نے مہنگائی کے خلاف درخواست دائر کردی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہریوں نے مہنگائی کے خلاف درخواست دائرکردی، جس میں کہا ہے کہ حکمران طبقہ پرآسائش زندگی گزار رہا ہے اورغریب 2 وقت کی روٹی کوترس رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شہریوں نے مہنگائی کے خلاف درخواست دائرکردی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست کی سماعت کرے گا۔ درخواست میں سندھ حکومت، بیوروآف سپلائی اینڈپرائس کنٹرول، کمشنر ودیگرکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہر میں چیک اینڈ بیلنس کو نظام نہیں ناہی مہنگائی پرقابو پانے کا طریقہ کار ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکمران طبقہ پرآسائش زندگی گزار رہا ہے ، غریب 2 وقت کی روٹی کوترس رہا ہے اور گراں فروش من مانی قیمتوں پر اشیافروخت کررہے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کا حکم دیا جائے اور اشیاخوردونوش کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔