پی آئی اے خاتون مینجر کا دوران پرواز فضائی میزبان کو ہراساں کرنے کا واقعہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز خاتون مینجر کے ایئر ہوسٹس کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ، واقعے کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے خاتون مینجرگرومنگ کا دوران پرواز فضائی میزبان کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔ خاتون افسر کے ایئر ہوسٹس کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پرپیش آیا، متاثرہ خاتون میزبان نے خاتون افسرپر 4 سنگین الزامات پر مبنی ای میل متعلقہ شعبے کو ارسال کر دی۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈی جی ایم سیکورٹی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، کمیٹی کے دیگر ارکان میں خاتون اسسٹنٹ مینیجر،انچارج ایس ای سی جناح انٹرنیشنل شامل ہیں۔ کمیٹی نے مبینہ ہراساں کرنے میں ملوث مینیجر گرومنگ خاتون افسر کو 27 مارچ کو طلب کر لیا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے ای میل کے مطابق میمونہ فیروز نامی افسرنے افق شاہ نامی میزبان کو نامناسب الفاظ اور تحقیرآمیر رویے کا نشانہ بنایا، میزبان کی اے سی آر خراب کرنے اور بطور سزا ٹریننگ سینٹر بھجوانے کے الفاظ بھی ادا کئے گئے۔ ای میل میں کہا گیا مسافروں اورساتھِی میزبانوں کے سامنے میزبان کے یونیفارم، دیگرمعاملات کو تنقید کا نشانہ بنایا، خاتون افسر نے پرواز پر تعینات سگی ایئرہوسٹس بہن کو گرومنگ کی مبینہ خلاف ورزیوں پر کچھ نہیں کہا۔ خاتون افسر کے خلاف ایک اور فضائی میزبان نے بھی اسی طرح کی شکایات پیش کی ہیں،کمیٹی نے دوسری متاثرہ میزبان اور مبینہ ہراسگی میں ملوث خاتون افسرکی بہن فضائی میزبان کو بھی طلب کر لیا ہے۔ ملوث خاتون افسر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھِی 5 سال تک کسی اہم پوسٹ پر تعینات نہ کرنے کا کہہ رکھا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے ، جو 29 مارچ کو رپورٹ پیش کرے گی، تحقیقات میں ذمہ دار قرار دیئے گئے کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی کیا جائے گی۔