کسٹمز کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 گاڑیاں ضبط

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) کسٹمز انٹیلی جنس نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن اور کینال روڈ سے کروڑوں روپے مالیت کی پانچ گاڑیاں ضبط کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان بشیر کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن اور کینال روڈ پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران کسٹم حکام نے نان کسٹم پیڈ کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز رضوان بشیر کا کہنا تھا کہ گاڑیاں جعلی اور ڈوپلیکیٹ نمبرز پر چلائی جا رہی تھیں، گاڑیوں کی مجموعی قیمت تقریباً 8 کروڑ ہے، نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔