لاہور پولیس امن کے قیام، شہریوں کی حفاظت کیلئے متحرک،فرضی مشقیں

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ایس پی سول لائن اخلاق اللہ تارڈ کی زیر نگرانی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول لائن ڈویژن پولیس کے زیر انتظام جی او آر 11 لٹن روڈ فرضی مشقیں کی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق ایس پی یو،سی ٹی ڈی،کرائم سین،ڈولفن،ریسکیو،پی آ ر یو،سپیشل برانچ نے فرضی مشقوں میں حصہ لیا،فرضی مشقوں میں پولیس، سکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں،بم ڈسپوزل سکواڈ، ایلیٹ فورس اورریسکو 1122 کی شرکت کی ۔ ایس پی سول لائن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ حاضر دماغی،مربوط کوارڈینشن سے کسی بھی چیلنج اور ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،موک ایکسرسائز کے انعقاد کا مقصد فورسز کو الرٹ اور چاک و چوبند رکھنا ہے۔ایس پی سول لائن نے مزید کہا کہ تمام کوئیک رسپانس فورسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید سامان فراہم کیا گیا ہے،ایس پی سول لائن لاہور پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔