حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو اسلام آباد پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ مل گیا۔ حارث رؤف کو اسلام کیپیٹل پولیس کا خیر سگالی کا اعزازی سفیر مقرر کیا گیا ہے،آئی جی آفس اسلام آباد میں حارث رؤف کو ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے گئے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث روف کو اعزازی رینک لگائے، اس موقع پر حارث رؤف خوش دکھائی دے رہے تھے۔ یاد رہے اس سے قبل کوئٹہ پولیس نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو اعزازی رینک سے نوازا تھا، بکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔