مفت آٹا سکیم کا بارہواں روز، شہریوں کیلئے انتظامات بہتر نہ ہو سکے

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں مفت آٹا سکیم کا بارہواں روز ہے مگر انتظامیہ تاحال مفت آٹا کے لئے انتظامات بہتر نہیں کر سکی، شہریوں کو مفت آٹا عزت و تکریم کے ساتھ ملنے کا دعویٰ ہوا ہو گیا۔ فری آٹا کے حصول کے لئے بزرگ ،مرد ،خواتین اور بچے لائنوں میں کھڑے خوار ہونے لگے۔ گڑھی شاہو مرکز کے باعث علامہ اقبال روڈ سے شملہ پہاڑی آنے والی ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کے حصول کے لئے تین تین گھنٹے بعد باری آتی ہے ، مفت آٹا خوار ہو کر مل رہا ہے، ایک تھیلے کے لئے کبھی کہتے ہیں تم اہل نہیں کبھی کہتے ہیں اب اہل ہوگئے ہو ، اہل اور نااہل کی یہاں اس طرح سے آواز آتی ہے جیسے ہم چور ہیں، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ بیٹھنے کا انتظام کروائیں۔