ورنگی میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور حراساں کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور حراساں کرنے والا سفاک ملزم کو کورنگی پولیس نے گرفتار کرلیا. ملزم جاوید ولد علی اکبر خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کرتا تھا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی.ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا. کورنگی بنگالی کیمپ کا رہائشی جاوید نشے کا عادی اور منشیات فروخت بھی کرتا ہے، نشہ کرنے کے بعد اس طرح کی حرکات کرتا تھا ملزم کا اعترافی بیان، اپنی اس حرکت سے شرمندہ ہوں سب سے معافی چاہتا ہوں، ملزم جاوید بنگالی کیمپ کے اطراف میں منشیات بھی فروخت کرتا تھا. پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ایک کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس بھی برآمد کرلی ہے. ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کرکےقانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے