ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا مختلف بچت بازاروں کا دورہ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر ویسٹ غلام قادر تالپور نے اپنے ضلع میں لگائے گئے مختلف بچت بازاروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی بشیر خان بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ بچت بازاروں میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار اور ان کی سرکاری نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی غلام قادر تالپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی بشیر خان نے زائد قیمتوں پر فروخت کرنے اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء رکھنے پر مختلف دکانداروں پر جرمانے عائد کیے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کھانے پینے کی اشیاء کی صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا۔ واضع رہے بچت بازاروں کا دورہ چیف سیکٹری سندھ، صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ اور ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر کی ہدایت پر کیے جارہے ہیں۔