یوٹیلیٹی اسٹورز، گھی اور کوکنگ آئل 76 روپے کلوتک سستا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی جب کہ کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل 5 سے 76 روپے فی کلوگرام تک سستا کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈالڈا بناسپتی گھی کی 23 قیمت روپے فی کلو کمی کے ساتھ 600 سے کم کرکے 577 روپے جبکہ ڈالڈا آئل کی 25 قیمت روپے فی کلو کمی کے ساتھ 651 روپے سے کم کرکے 626 روپے فی کلو گرام کردی گئی۔ تلو گھی کی قیمت 18 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 588 سے کم کرکے 570 روپے کردی گئی ہے اور تلوککنگ آئل کی قیمت18 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 638 سے کم کرکے 620 روپے فی کلو گرام کردی گئی۔