شاہین آفریدی نے باؤلنگ رفتار میں کمی کے خدشات کا جواب دیدیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انجری کے بعد باؤلنگ رفتار میں کمی کے بارے میں خدشات کا جواب دیدیا۔آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وکٹیں لینا رفتار سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، میری کوشش ہے کہ صلاحیتوں میں اضافہ کرکے بالنگ رفتار کو بحال کروں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ انجری کے بعد انکی بالنگ اسپیڈ میں کمی ہوئی ہے تاہم ری ہیب کرکے ٹیم میں واپس آیا ہوں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر اعتماد بحال کیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ جتنا کھیلوں گا اتنا ہی بہتری لاؤں گا۔