پولیس اہلکارقتل کیس،ایس پی سی ٹی ڈی فدا حسین شاہ عدالت میں پیش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرکہ ملزم کے سوئیڈن فرار کا کیس-ایس ایس پی سی ٹی ڈی فدا حسین شاہ عدالت میں پیش-سوئیڈش حکام سے رابط میں ہوں-ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے متعلق معاملہ چل رہا ہے-ایس ایس پی سی ٹی ڈی ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کا کام جلد سے جلد کریں-ملزم خرم نثار کی گرفتاری اور حوالگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرانے ہیں-عدالت نے اے ٹی سی کورٹ کو بالاتاخیر ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا-عدالتی احکامات وزارت داخلہ اور منسٹری آف فارن افیئرز کو بھی ارسال کیے جائیں-عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کردی-ملزم خرم نثار نے نومبر 2022 میں ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار عبدالرحمان کو قتل کیا تھا-ملزم پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہوگیا تھا-