کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ میمن گوٹھ پولیس کا ملزمان سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرارہونے میںکامیاب ہوگیا-چوکنڈی قبرستان نزد فیروز جوکھیو گوٹھ کے پاس پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی- جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی- پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم حماد زخمی حالت میں گرفتارہوگیا- جبکہ ملزم کا ساتھی بلال موقع سے فرارہوگیا- گرفتار ملزم کے قبضہ سے 9mm پستول برآمدجبکہ زخمی ملزم کو بغرض علاج معالجہ ہسپتال روانہ کیا گیا-
