کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)خاتون سمیت پی ٹی آئی دو کارکنوں کو کراچی اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے-عدالت نے مزید دو درخواستوں کو بھی پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کے ساتھ یکجا کردیا-سب کے حقوق برابر ہیں کیس سن کر مناسب فیصلہ کریں گے-عدالت نے فریقین سے 29 مئی کو جواب طلب کرلیا-مونا سکندر اور رضوان کو پولیس نے 11 مئی کو گھروں سے حراست میں لیا-مونا سکندر کو ایم پی او کے تحت نظر بند کرکے سکھر جیل منتقل کردیا-رضوان کو محکمہ داخلہ نے ایم پی او کے تحت نظر بند کرکے جیکب آباد جیل منتقل کردیا ہے-دونوں کی نظر بندی غیر قانونی ہے رہا کرنے کا حکم دیا جائے-
