ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کاریلوے زمین پرقبضہ کیخلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کا ریلوے زمین پر قبضہ کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن-بمطابق جاری کردہ شیڈول ریلوے افسران AEN کراچی سٹی میاں اعجاز و دیگر عملہ کے ہمراہ ریلوے لینڈ نزد ریلوے پھاٹک نمبر 8 غریب آباد KCR سیکشن پر قائم غیر قانونی دوکانوں کو ختم کروانے کے لیے ریموول آف انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا اس موقع پر SI/SHO جاوید اقبال تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی کی سربراہی میں بھرپورسکیورٹی فراہم کی گئی.واگزار کروائی گئی زمین کا رقبہ 56553 اسکوائر فٹ اور مالیتی 240350250 روپے ہے۔ دوران انکروچمنٹ پروگرام کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا-