لاپتاافراد کی بازیابی سے متعلق اہم پیشرفت،دوشہری بازیاب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لاپتاافرادکی بازیابی سےمتعلق اہم پیش رفت ہوئی-کراچی کے مختلف علاقوں سے دو لاپتا شہری بازیاب ہوگئے-شہری فیض اللہ اور نواں خان واپس گھر پہنچ گئے ہیں-دونوں اورنگی ٹاون اور گڈاپ سٹی کے علاقے سے لاپتا ہوگئے تھے-عدالت کا دونوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اظہار اطمینان -عدالت نے دونوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں-درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی-