عبدالقادرپٹیل کی شرمناک پریس کانفرنس،معاونین کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)‏وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی شرمناک پریس کانفرنس-پاکستان تحریک انصاف کا وزیرِصحت اور اس کے معاونین کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ-چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عبدالقادر پٹیل، نیب، وزارتِ صحت اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی منظوری دے دی-بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا-عبدالقادر پٹیل کی شرمناک پریس کانفرنس اور بیہودہ الزام تراشی کےخلاف ہتکِ عزت سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی-