پارکنگ فیس وصولی کیخلاف درخواست کی سماعت،عدالت برہم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کےضلع ساوتھ اضافی پارکنگ فیس وصولی ےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی-چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ڈی ایم سی ساوتھ کےجواب پربرہم-عدالت نے ڈی ایم سی ساوتھ کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا-عدالت نے کمشنر کراچی کوفوری طور پر ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا-عدالت نے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اور دیگر افسران کو جھاڑ پلا دی-13 مئی کو غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی-15 مئی کو ٹھیکدار کو ٹھیکہ جاری کردیا گیا-بتایا جائے کس قانون کے تحت ٹھیکدار کو پارکنگ کا ٹھیکہ دیا گیا-میں نے ابھی آفیس جوائن کیا ہے-جب کنٹریکٹ ختم ہوا تھا اس وقت جاری کیوں نہیں کیا گیا-بتایا جائے پارکنگ کا ٹھیکہ جاری کرنے کے لیے کتنے پیسے لیے-ٹھیکہ دینے کے پیسے وصول نہیں کیے-سب کھانچے مار رہے ہیں، سچ بتاو کتنے پیسے پکڑے-ورنہ کمشنر کراچی کو بلا کر ابھی اینٹی کرپشن کے حوالے کردوں گا-کب سے جانتے ہو اس ٹھیکدار کو جس کو پارکنگ کا ٹھیکہ دیا-کیا الہام ہوتا ہے کس کو پارکنگ کا ٹھیکہ دینا ہے-کراچی میں موٹر سائیکل پارکنگ فیس 10 روپے مقرر کی گئی تھی-پارکنگ مافیا 30 روپے موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس وصول کررہا ہے، درخواست گزار