ٹنڈوجام میں سندھ کی پہلی بائیوفرٹیلائزرلیبارٹری قائم کردی گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت نے ٹنڈو جام میں سندھ کی پہلی بائیو فرٹیلائزر لیبارٹری قائم کردی-لیبارٹری میں کاشتکاروں تربیت لیں گےاوربائیو فرٹیلائزرسےزمین کوفائدہ ملےگا-زرعی زمینوں کوکیمیکل والی کھاد کی وجہ سےنقصان پہنچ رہا ہے،اس کےاثرات کم کرنے کےلئےبائیوفرٹیلائزرکی طرف جانا ہوگا-زرعی سائنسدان اورمحکمہ زراعت کاریسرچ ونگ کاشتکاروں کوملکرآگاہی دیں گے-بائیو فر ٹیلا ئزرزرعی زمین پردینےسےاس کےاثرات چارسال تک رہیں گے-بائیو فرٹیلائزرکےاستعمال سےموسمیاتی تبدیلی پربھی کنٹرول ہوسکے گا-کیمیکل فرٹیلائزر کے استعمال سے انسانی صحت کے ساتھ مختلف فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے-