سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتارہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سی ٹی ڈی پولیس کی گلستان جوہر میں کارروائی ۔دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتارہوگئے-ملزمان گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں-۔ملزمان نےبلوچ آئسکریم کےقریب میاں بیوی سےلوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کے سامنے شوہر کو قتل کیا تھا-۔ملزمان ڈکیتی کے دوران قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں-۔ملزمان بلال اور جون عرف جونی نے دوران تفتیش پچاس سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔