اسدعمرکاپی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد ٹوئٹرپرپہلا پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسد عمرکاپی ٹی آئی عہدے چھوڑنے کے بعد پہلا ٹویٹ،پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر نے پارٹی چھوڑنےکےبعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پہلا پیغام جاری کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمرجو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہے ہیں پارٹی چھورنے کے بعد پہلی بار ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے جس میں ملکی صورتحال اور مہنگائی پر تبصرہ کیا ہے۔اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دیکھیے عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور موجودہ قیمتوں کا موازنہ پیش کیا۔اسد عمر لکھتے ہیں کہ آٹےکی قیمت میں 132 فیصد اضافہ ہوا جب کہ چاول 88 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ مرغی 72 فیصد اور دال مسور کی قیمت 71 فیصد بڑھی ہے۔سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا موازنہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اس دوران دودھ 44 فیصد جب کہ چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔اسد عمرنےطنزیہ انداز میں لکھا کہ ایسی تباہی تاریخ میں کبھی نہیں آئی شاید اسی لیے آپ آج کل میڈیا میں مہنگائی کا تذکرہ نہیں سن رہے ہیں۔