صدر مملکت کا شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر رابطہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے اظہار تعزیت کیا ہے اور شہدا کی ملک وقوم کے لیے دی گئی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔صدر علوی نے 20 مئی کوٹانک میں شہید نائیک محمد عتیق اور رجب علی کے لواحقین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اس کے علاوہ اسی روز بلوچستان میں شہید ہونے والے سپاہی مدثر حمید اور عبدالقدیر کے لواحقین سے بھی بات کی جب کہ زرغون بلوچستان میں شہید سپاہی ظہیراحمد کےخاندان سےبھی رابطہ کیا۔صدر مملکت نے شہدا کی وطن کیلیے گراں قدر خدمات اورقربانیوں پرخراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ پوری قوم اپنےشہدا کی قدرکرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔عارف علوی نے شہدا کے جذبہ حب الوطنی اور فرض سے لگن کو بھی سراہا اور ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔