نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کنول نظام کی زیر صدارت روینیو، زرزاعت اور آبپاشی کے افسران کا ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا س موقع پر ڈپٹی کمشنرکنول نظام نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں غیر آباد سرکاری زمین کے متعلق اعداد شما ر اکٹھے کرکے محکمہ زراعت اور آبپاشی افسران کے ہمراہ ان غیر آباد زمینوں کا دورہ کرکے رپورٹ دی جائے کہ وہ زمینیں کیوں غیر آباد ہیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری غیر آباد زمینوں کا دورہ کرکے ان زمینوں کی چکاس کریں اور زمینیں آباد ہونے یا نہ ہونے کے متعلق رپورٹ دیں ڈپٹی کمشنر نے روینیو، آبپاشی اور زراعت کے افسران کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دھان کی کاشت پر پابندی عائد کی گئی ہے ضلع میں دھان کی فصل و بیج کو تلف کرنے کے لیے کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اجلاس میں مردم و خانہ شماری، پرائس کنٹرول سمیت دیگر جاری منصوبوں کے کام کا جائزہ بھی لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت محمد رمضان چنہ، ایکسین آبپاشی عطا محمد، محمد سلمان، ایس ڈی او روہڑی مورو محسن اعجاز سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی-
