ارشاد احمد عارف سی پی این ای کے صدر، اعجاز الحق سیکرٹری جنرل منتخب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات برائے /2023-24 میں ارشاد احمد عارف کو صدر، اعجاز الحق کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلی بلوچستان، میرعبدالقدوس بزنجو نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات/24 2023 میں ارشاد عارف (روزنامہ 92 نیوز لاہور) کو صدر، انورساجدی (روزنامہ انتخاب کراچی) سینئر نائب صدر، اعجاز الحق (روزنامہ ایکسپریس کراچی) کو سیکریٹری جنرل، حامد حسین عابدی (روزنامہ امن کراچی) کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل،عامر محمود (کرن گروپ کراچی) کو نائب صدر سندھ، یوسف نظامی (ڈیلی پاکستان ٹوڈے لاہور) کونائب صدر پنجاب، طاہر فاروق (ڈیلی اتحاد پشاور) کونائب صدر کے پی کے، سردار خان نیازی (نیارخ پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز) کو نائب صدر اسلام آباد، عارف بلوچ (ڈیلی بلوچستان ٹائمز کوئٹہ) کو نائب صدر بلوچستان، غلام نبی چانڈیو (روزنامہ پاک کراچی) کوفنانس سیکریٹری اورزبیر محمود (ڈیلی صورت حال فیصل آباد) انفارمیشن سیکریٹری جبکہ دیگر عہدیداروں میں جوائنٹ سیکریٹری سندھ مقصود یوسفی (روزنامہ نئی بات کراچی)،جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ضیا تنولی (روزنامہ فائنل نیوز لاہور)، جوائنٹ سیکریٹری کے پی کے ممتاز صادق (روزنامہ آزادی سوات)، جوائنٹ سیکریٹری اسلام آباد یحی سدوزئی (روزنامہ لیڈ پاکستان اسلام آباد)، جوائنٹ سیکریٹری بلوچستان منیر بلوچ (روزنامہ نوائے وطن کوئٹہ)، قاضی اسد عابد (ماہنامہ عبرت میگزین حیدرآباد)، اکرام سہگل (ماہنامہ ڈیفنس جرنل کراچی)شیر محمد کھاوڑ (روزنامہ اپیل کراچی)،عبدالخالق علی (آن لائن نیوز ایجنسی)، احمد شفیق (ماہنامہ ہاسپٹیلٹی پلس لاہور)وقاص طارق (ڈیلی جہاں نما لاہور)،ذوالفقار راحت (ہاٹ لائن لاہور)، شہزاد امین (ڈیلی گلف نیوز لاہور)، ایم سراج(روزنامہ جہان پاکستان لاہور)،کاظم خان(ڈیلی ٹائمز لاہور)،ندیم بسرا (نوائے وقت لاہور)، عدنان ظفر (ڈیلی آج پشاور)، اکمل چوہان(روزنامہ وفا بہاولپور)،ایاز علی میمن(ڈیلی نجات سکھر)،فقیر منٹھار منگریو (روزنامہ مہران حیدرآباد)، علی ارباز خان(روزنامہ ملتان نامہ ملتان)، تنویرشوکت(روزنامہ غریب فیصل آباد)،فضل الحق (ڈیلی ٹائمز پشاور)، تزئین اختر (روزنامہ ازکار اسلام آباد)، خلیل الرحمن (روزنامہ اسلام اسلام آباد)، اعتزازحسین شاہ (روزنامہ میدان پشاور)، علی احمد ڈھلوں (روزنامہ لیڈرلاہور)، محمود عالم خالد (ماہنامہ فروزاں کراچی)، علی حمزہ افغان (ہفت روزہ تکبیر کراچی ) اوراویس رازی ( ہفت روزہ عزم لاہور) منتخب ہو گئےجبکہ واحد خاتون نشست پرصدر ارشاد احمد عارف نے منزہ سہام (ماہنامہ دوشیزہ کراچی) کو نامزد کیا۔