ملزمان کی واردات،فائرنگ کے دوران کانسٹیبل محمد وارث خان شہیدہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کانسٹیبل محمد وارث خان ٹریفک پولیس کراچی میں ٹریفک سیکشن زمان ٹاؤن پرتعینات تھا کل مورخہ 29 مئی 2023 کوریکارڈ کیپراوردیگرکانسٹیبلان کےہمراہ مغرب کی نمازکےلیے روانہ ہوئے مسجد کے قریب ہوٹل پر نامعلوم ملزمان واردات میں مصروف تھے پولیس پارٹی کو اچانک دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمّد وارث خان کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا شہید کا تعلق آبائی شہر حیدرآباد سے تھا۔شہید کانسٹیبل محمد وارث خان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ کے بعد سندھ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز صاحب، دیگر ڈی آئی جیز، رینجرز افسران، سندھ پولیس کے افسران و جوان اور شہید کے ورثا نےنمازجنازہ میں شرکت کی۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نےشہداء کےورثاء کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت محکمہ پولیس آپ کے ساتھ ہے آپ خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں آپ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرناسندھ پولیس کی ذمہ داری ہے شہید سندھ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہے جنہوں نے ہمیشہ قربانیاں دے کر سندھ پولیس کا نام فخر سے بلند کیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کہا ہے کہ ہم شہید کےخون کورائیگاں نہیں جانے دیں گے شہید پر بزدلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔ شہریوں اور پولیس نے شہید کی قربانی و بہادری پر فخر کا اظہار کیا اور پھول نچھاور کیئےشہید کی جسد خاکی کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر حیدرآباد میں روانہ کیا گیا۔