62 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری پائی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور/ 62انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوریآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پرانسپکٹرزکی ترقیوں کیلئےمحکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس-ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 62 انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دی گئی۔دوران اجلاس پنجاب بھر میں خدمات سر انجام دینے والے 237 انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے۔پروموشن بورڈ نے تمام دستاویزات کا بغور جائزہ لینے کے بعد بہترین ریکارڈ اور اچھی شہرت کے حامل انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دی۔ترقی پانےوالےانسپکٹرزمیں سید حامد حسن،عمران سعید،ظہیراحمد ، محمد اصغر اور امجد مجید شامل۔تنویراحمد،محمد امین،اسد امین،محمد سعید اورمنوراحمد سمیت افسران کوبھی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ترقی پانے والوں میں اینٹی کرپشن میں خدمات سر انجام دینے والے 07 انسپکٹرز بھی شامل-ڈاکٹرعثمان انورکی ترقی پانےوالےتمام افسران کومبارک باد-محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز فیلڈ تجربے کی روشنی میں اپنا کمانڈنگ کردار موثر طور پرادا کریں۔پروموشن بورڈ اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹرانعام وحید خان،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزہمایوں بشیر تارڑ ، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن سلیم صاحب اور سیکشن آفیسر پولیس تھری طاہر صاحب نے بھی شرکت کی۔