ڈپٹی کمشنرشہیدبینظیرآبادکنول نظام کا سرکاری ادارے پائیٹ کا دورہ

نوابشاہ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کنول نظام نے آج اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے والے سرکاری ادارے پائیٹ کا دورہ کیا اور ادارے کے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ کو بہتر تربیت کی فراہمی بہتر تعلیمی معیار کے قیام کی ضامن ہےاوراس سلسلےمیں امید ہےکہ پائیٹ اساتذہ کے اس تربیتی مشن میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل پائیٹ نصرت کلھوڑونے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کے متعلق تفصیلی آگہی دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر پائیٹ شہاب ملاح، میر حسن ڈاہری، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی اور دیگر افسران موجود تھے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نورین کینسر اسپتال نوابشاہ کا بھی دورہ کر کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور علاج معالجے کی میسر سہولیات کے متعلق معلومات لی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کنول نظام نے کہا کہ صوبہ سندھ اور ملک بھر میں کینسر اسپتالوں کی تعداد بہت کم ہے جبکہ یہاں شہید بینظیر آباد اور گرد و نواح کے دیگر اضلاع کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجےکےلیے کینسر اسپتال کا قیام ایک نہایت خوش آئند عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینسر اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات میں مزید بہتری کی گنجائش ہے اور اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسپتال انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کینسر اسپتال نوابشاہ محمد صادق اور ایڈمن آفیسر میرل شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو اسپتال میں میسر علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق تفصیلی آگہی دی۔