کنول نظام کا واٹرالٹرافلٹریشن پلانٹ،ڈرینج ڈسپوزل کا دورہ

نواب شاہ(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کنول نظام نے واٹر الٹرا فلٹریشن پلانٹ، روہڑی واٹر سپلائی اسکیم اور ڈرینیج ڈسپوزل کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جن علاقوں میں پانی کی سپلائی نہیں ہورہی ان علاقوں میں پانی کی لائینوں کا جائزہ لیکر خراب لائینوں کو تبدیل کیا جائے تاکہ ان علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ واٹر سپلائی کے پانی کی چکاس بھی کرائی جائے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ شہر کے تمام ڈرینیج ڈسپوزل پر مشینری کو چالو حالت میں رکھا جائے تاکہ پانی کا گذر آسانی سے ہوسکے اس موقع پر پبلک ہیلتھ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران نے شہریوں کو پانی کی فراہمی اور ڈرینج ڈسپوزل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی۔