مون سون بارش کا امکان،ایس بی سی اے میں کنٹرول اتھارٹی رین ایمرجنسی سینٹرقائم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں مون سون بارشوں کا امکان،سندھ حکومت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رین ایمر جنسی سینٹر قائم کردیا-کراچی میں مون سون بارشوں کےپیش نظرایس بی سی اے میں رین ایمرجنسی سینٹرقائم کردیاہے-مخدوش حالت خطرناک قرار عمارتوں کے مکینوں اوراستعمال کنندہ کو انتباہ جاری کردیا گیا ہے-رین ایمرجنسی سینٹر میں ٹیکنیکل عملہ 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر حاضر رہے گا-بارشوں کےدوران مخدوش حالت عمارتوں میں ہونےوالےحادثے کی صورت میں متعلقہ انتظامی و امدادی محکموں کے ساتھ مل کرہنگامی امداد فراہم کی جاسکے-اب تک کئےگئےسروے کےنتیجےمیں کراچی کی550عمارتوں خطرناک قراردیا گیا ہے-سندھ کے دیگر ریجنز کی650 عمارتوں کومخدوش وختہ حالت اسٹرکچرکی بناپرخطرناک اور نا قابل استعمال قراردیا جاچکا ہے-ان تمام عمارتوں کے مکینوں کوخالی کرنےکےنوٹسزجاری کئےجاچکےہیں-بارش کے وقت مخدوش حالت عمارتیں کسی وقت بھی زمین بوس ہوسکتی ہیں-بارشوں کے دوران پانی کے رساؤ کےسبب شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتش زدگی کے خدشات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے-مخدوش،خستہ حالت یا غیر معیاری تعمیرات نشاندہی کے لئے ایس بی سی اے کے رین ایمر جنسی سینٹر میں اطلاع دیں-