تھانہ شادمان نذرآتش کیس،گرفتار7نوعمرلڑکوں کی عدالت میں پیشی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انسداددہشت گردی عدالت،تھانہ شادمان نزرآتش کیس میں گرفتار7نوعمرلڑکوں کی عدالت میں پیشی-عدالت میں پولیس کی جانب سےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی-ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے-ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے-ملزمان طالب علم ہیں اور کم عمر نوجوان ہیں-کوئی کالج اور کوئی سکول کا طالب علم ہے-ہمارہ موبائل لوکیشن کی وجہ سے ملوث کیا گیا-ہم اپنے کام سےتھانہ کی حدود کےپاس سے گزررہےتھے-یہ تو نظر آ رہا ہے کہ ملزمان کم عمر ہیں کئی لڑکوں کی تو ابھی موچھیں بھی نہیں نکلی-عدالت نے ملزمان کی کم عمری کے باعث جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی-جھوٹے بچے ہیں ان کا مستقبل تباہ نہ ہو جائے۔ہمیں ان کو شک کا فائدہ بھی دیناچاہے-عدالت نےملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا-ملزمان کے وکلاء نے ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست بھی دائرکردی-ملزمان میں طیب سلطان٫فیضان شمشاد ٫عثمان غنی ٫فیضان جاوید ٫شاہد بیگ اور عثمان نواز شامل ہیں-