ماڈلنگ انڈسٹری میں لمباقداورخوبصورت جسم ہونا اہمیت رکھتاہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کی ٹاپ ماڈل آمنہ الیاس کاکہناہےکہ ماڈلنگ انڈسٹری میں لمبا قداورخوبصورت جسم ہونا اہمیت رکھتا ہے۔حال ہی میں اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں اُنہوں نے ماڈلنگ انڈسٹری اور اس سے جڑے کئی سوالات کا جوابات دیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمنہ نے بتایا کہ ماڈلنگ میں کیرئیر بنانے کیلئے تعلیم اتنی لازمی نہیں جتنا ماڈلنگ کرنے والے کی جسامت اور لمبا قد ضروری ہوتا ہے۔