حکومت کا تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت نے اسکول نہ جانے والے بچوں کے حوالے سے قومی سطح پر فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ پہلی بار کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاہم بجٹ میں اسکول نہ جانے والے بچوں کے لیے نیشنل فنڈ فار ایڈریسنگ کرائسز آف آؤٹ آف اسکول چلڈرن کے قیام کی تجویز دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ فند میں نیشنل فنڈ فار ایڈریسنگ کرائسز آف آؤٹ آف اسکول چلڈرن کے قیام پر 25 ارب 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آؤٹ آف اسکول بچوں کے لئے فنڈ مقامی وسائل سے قائم کیا جائے گا، اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنڈ کے لئے بھی 10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ملک میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہے۔