کراچی، آئندہ تین روز درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آئندہ دنوں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کراچی کا درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ میں آج شام یا رات آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سکھر، شکارپور، کشمور، گھوٹکی میں بھی آج شام یارات آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔