ملاکھڑا (ملھ) سندھ کا پانچ ہزار سال پرانا قدیم روائتی کھیل ہے

میرپورخاص (ایچ آراین ڈبلیو) ملاکھڑا (ملھ) سندھ کا پانچ ہزار سال پرانا قدیم روائتی کھیل ہے مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیول کے دوران کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد سندھ ثقافتی کھیل کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو لطف اندوز کرنے کے ساتھ ملھ پہلوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہے اس امر کا اظہار ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے فروٹ فارم میں ہونے والے ملاکھڑا ملھ کے پہلوانوں کے مقابلوں کے دوران پہلوانوں کو داد دیتے ہوئے کیا مقابلے میں سندھ کے مختلف اضلاع کے 65 ملھ پہلوانوں نے حصہ لیا جن میں پہلے جوڑ میں رحیم یار خان کے نور حسن پنجابی ملھ نے میدان مارا، دوسرے جوڑ میں سانگھڑ کے ملھ پہلوانوں غلام حسین پٹھان نے اور تیسرے جوڑ میں میرپورخاص کے منیر مری نے میدان مارا ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن اور اسماعیل خان مری نے پہلوانوں کو داد دیتے ہوئے انعام کے طورپر ان کی حوصلہ افزائی کے لیئے نقد انعام دیا ان کی حوصلہ افزائی پر ملھ پہلوانوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ان کے ساتھ قومی مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیول کے چیئرمین حاجی محمد عمر بگھیو، اسٹنٹ کمشنر محمد سلیم شیخ، اسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانھیو، محمد یونس رند، منصور احمد چیمہ، گھرام بلوچ سمیت دیگر افسران اور ملاکھڑا شائقین نے پہلوانوں کی قدر کرتے ہوئے ملھ کے دوران نقد انعام دیتے رہے میرپورخاص سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شائقین ملاکھڑا (ملھ) سے لطف اندوز ہوئے اورخواہش ظاہر کی کہ ملاکھڑا کو مینگو فیسٹیول کے علاوہ میرپورخاص میں ہونے والے دیگر پروگراموں میں بھی شامل کیا جائے تاکہ بچوں میں جسمانی کھیل کھیلنے کا رجہان پیدا ہو اور بچے سماجی برایوں سے دور رہیں.