راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری

رادلپنڈی(ایچ آر این ڈبلیو) سی پی او راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور ناقص تفتیش کی شکایت پر ایس ایچ او دھمیال کو معطل کرکے مقدمہ درج کروادیا۔
ایس ایچ او دھمیال فیضان ندیم کے علاؤہ تفتیشی اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل ارشد کو بھی معطل کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے، تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، شہریوں کی شکایات پر میرٹ کے خلاف کارروائی ناقابل برداشت ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،راولپنڈی پولیس خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے یقینی بنایا جائے گا۔