محکمہ موسمیات کی کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا بارش کا کوئی امکان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا تاہم شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد جبکہ 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات کی آج سے لاہور میں 3 دن تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ژوب، موسی خیل، بارکھان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔