سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر گھٹ کر 1940 ڈالر کی سطح پر آگئی اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔ ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے دو لاکھ 30 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح دس گرام قیمت 857 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے ہوگئی۔