بڑے پارکوں میں عوام کے داخلے پرفیس لگانے کیخلاف عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بڑے پارکوں میں عوام کےداخلےپرفیس لگانے کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ نے عوامی داخلہ فیس کے ٹینڈرز کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا-عدالت کا آج ہونے والی ٹینڈرز کی کارروائی روکنے کا حکم-عدالت نے سیکرٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ڈی جی پارکس کوبارہ جون کے لیے نوٹس جاری کردیے-سپریم کورٹ کے پارکوں میں عوامی داخلہ فیس پر پابندی عائد کر رکھی ہے-سپریم کورٹ کا حکم ہے پارکوں میں داخلے پر کوئی فیس نہیں ہوگی-سپریم کورٹ پابندی کے باوجود آج ٹینڈرز دیے جا رہے ہیں- ہل پارک، جھیل پارک، امیر خسرو پارک پر عوامی داخلہ فیس عائد کی جا رہی ہے-بیچ ویو پارک کلفٹن، پولو گراونڈ و دیگر پارکوں پر عوامی داخلہ فیس کو روکاجائے-ڈائریکٹر پارکس کو آج ٹینڈرز جاری کرنے سے روکا جائے-درخواست میں سیکرٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ڈی جی پارکس درخواست میں فریق بنایا گیا ہے-