پی ٹی آئی کے صدراکرم چیمہ اپنے تمام دفاترکھولنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کراچی کےصدراکرم چیمہ نے پی ٹی آئی کےدفاتر کھولنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا-درخواست اکرم چیمہ نےاپنےاٹارنی عابد جیلانی کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا ہے-9 مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کراچی کے تمام دفاتر کو سیل کردیا گیا ہے-دفاتر کو بغیر کسی قانونی کاروائی ہے سیل کیا گیا ہے-دفاتر میں پارٹی کے حساس دستاویزات موجود ہیں-انصاف ہاؤس سمیت کسی بھی دفترمیں سیاسی سرگرمیاں کرنےکی اجازات نہیں دی جارہی ہے-پی ٹی آئی کےدفاترکوسیل کرنا اور سیاسی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی ہے-پی ٹی آئی کے دفاتر کو کھولنے کا حکم دیا جائے-