ڈاکٹرماہاشاہ خودکشی کیس،ملزم عدالت سےغیرحاضر،وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس،ملزم وقاص اور سعد عدالت سےغیرحاضر-عدالت نے دونوں ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے-عدالت نے مدعی مقدمہ کی غیرحاضری پربھی وارنٹ جاری کردیے-مدعی مقدمہ عدالتی حکم کے باوجود زاتی طور پیش نہ ہو سکے-عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کردی-عدالت کا آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانےکاحکم-19 اگست 2020 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لیڈی ڈاکٹر ماہا شاہ کی لاش ان کے گھر سے ملی تھی-مقدمے میں ملزم جنید، وقاص و دیگر شامل ہیں-مقدمے میں نامزد تمام ملزمان نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے-واقعے کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج ہے-