کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئررہنمامشیرزراعت منظوروسان کا بیان-ملک میں مارشلا کا کوئی امکان نہیں ہے-مجھے عام انتخابات وقت پر نظر نہیں آرہے،الیکشن 6 ماہ سے 1 سال تک ملتوی ہوسکتے ہیں-پہلےاحتساب کےلئے وقت مانگا جائے گا پہر الیکشن کرائے جائیں گیں-عمران خان پہلے احتساب پھر الیکشن کا حامی تھا اب ایسا ہی ہوگا-عمران خان بند گلی میں پھنس چکے اور اسکے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں-پرویز الٰہی پر کیسز بناکر اسے خوامخواہ اہمیت دی جارہی ہے-ہوسکتا ہے کہ پرویزالٰہی کو پی ٹی آئی کا سربراہ بنایا جائے-عمران خان کے ساتھ اب 5 سے 10 فیصد بھی لوگ نہیں رہیں گے-جس طرح عمران خان کو رات کے اندھیرے میں بنایا گیا تھا اسی طرح انہیں واپس لے جایا جارہا ہے-پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جیل جائیں گے اور کچھ چھپ کر بیٹھے رہیں گے-پی ٹی آئی میں ایسے لوگ بھی ہونگے جو سپورٹر عمران خان کےلیکن آدمی کسی اور کےہونگے-
