سندھ ورکرزویلفیئرفنڈایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کابینہ نےسندھ ورکرزویلفیئرفنڈ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی-سیکریٹری وکرزویلفیئربورڈ کی پوسٹ گریڈ20/19 کی کردی گئی-سندھ کابینہ نےجناح اسپتال کی مختلف اسامیاں اپ گریڈ کرنےکی منظوری دیدی-اکائونٹنٹ،کیشیئرز، ٹیلیفون آپریٹرز کی پوسٹ گریڈ بی ایس 7 سے بی ایس 14 میں کی گئی ہیں-اسٹینو گرافر بی ایس 16 سے بی ایس 17 اور اسٹینو ٹائیپسٹ گریڈ 14 سے بی ایس 16 میں کی گئی-کابینہ نے سندھ پروٹیکٹشن اینڈ پروموشن آف برسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 کی منظوری دیدی-سندھ کابینہ نے اہل ڈاکٹرز کو اسپیشلسٹ لگانے کی منظوری دیدی-اب محکمہ صحت خود اسپیشلسٹ کی پروموشنز دیگی-سندھ کابینہ نے محکمہ صحت کو 60 ایمیولینس خریدنےکی منظوری دیدی-ان 60 ایمبیولینسز میں 30 موبائل میڈیکل وین اور 5 موبائل لیب ہونگی-یہ ایمبیولینسز ریسکیو 1122 کو فراہم کی جائینگی-