سیکورٹی امور پرپاکستانی حکام سے براہ راست رابطہ رہتا ہے، امریکا

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی اور سرحدی سیکورٹی امور پر پاکستانی حکام سے براہ راست رابطہ رہتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ مستحکم پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کے مفاد میں ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور علاقائی سیکورٹی اورسرحدی استحکام کے امور پر پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے رہتے ہیں۔ ہر سفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔