عالمی یوم ماحول کے موقع پر سیپا سانگھڑ کی سنجهورو ائل اینڈ گئس فیلڈ اور بوبی ائل اینڈ گئس فیلڈ میں آگاہی ریلی

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی یوم ماحول کے موقع پر سیپا سانگھڑ کی سنجهورو ائل اینڈ گئس فیلڈ اور بوبی ائل اینڈ گئس فیلڈ میں آگاہی ریلی، اور شجرکاری، صوبائی وزیر برائے ماحولیات, موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی، بورڈز اور یونیورسٹیز سندھ محمد اسمعاعیل راہو اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) نعیم احمد مغل ہدایات پر سیپا شہید بینظیرآباد ریجن کے انچارج گل امیر سنبل اور سانگھڑ ضلع کے انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ذوالفقار بھٹی کے سربراہی میں عالمی یوم ماحول کے سلسلے میں سنجهورو ائل اینڈ گئس فیلڈ اور بوبی ائل اینڈ گئس فیلڈ میں عوامی شعور اجاگر کرنے کی لیے ریلی نکالی جس میں سیپا کے ٹیم اور مذکورہ فیلڈ کے افسران و ملازمیں شرکت کی اور ریلی کے اختتام پر پودے لگائے اور مقامی ابادگاروں میں پودے تقسیم کیے گئے۔ یاد رہے کہ یہ دن ہر سال اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کی طرف سے 1972 سے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو ہر سال ایک مخصوص موضوع کے تحت منایا جاتا ہے ۔ اس سال کا موضوع ہے زمیں کو پلاسٹک کی آ لودگی سے بچایا جائے۔ پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جو کہ پوری عالمی برادری کی لیے تشویشناک ہے۔ اس لیے پلاسٹک کی روک تھام کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس ریلی میں تمام شرکا نے پینافلیکس اور بینر اٹھا کر عوام الناس کو پیغام دیا کہ پلاسٹک کے تھیلوں کے بجاء کپڑے ، کاغذ اور کھجور کے سوکھے پتوں کی ٹوکریاں استعمال کی جائیں تا کہ پلاسٹک کے استعمال کو ختم کردیا جائے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و انچارج ذوالفقار بھٹی نے بتایا کہ عالمی یوم ماحول کے موضوع “پلاسٹک کی آلودگی کی روک تھام” کا مقصد ماحول کو پلاسٹک سے پاک کرنا ہے جس میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ اپنی روز مرہ زندگی میں پلاسٹک کا استعمال نہ کریں کیونکہ پلاسٹک آ سانی سے تحلیل نہیں ہوتا ہے اس کی عمر سو دو سو سال ہوتی ہے۔ یہ انسانی صحت، آ بی حیات اور ماحول کے لیے مضر صحت ہے۔ چنانچہ اس کی متبادل چیزیں استعمال کریں جیسےکپڑے، کاغذ، گتے اور پٹ سن (jute) سے بنی چیزوں کو استعمال کیا جائے۔